Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بعض شہروں میں لاک ڈاون نرم نہ کرنیکی تجویز

شائع 08 مئ 2020 01:49pm
فائل فوٹو

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں لاک ڈاون میں نرمی نہ کرنے کی تجاویز وفاق کو بھیجی گئی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  کورونا کی وجہ سے ماضی کے حکمرانوں کی صحت کے شعبے کی حالت عیاں ہوئی ہے، لیکن شریف خاندان اورنج لائن ٹرینوں کو بنانے کو ہی ترقی کہتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بلاول زرداری کو اٹھارہویں ترمیم کی روح کا پتہ ہی نہیں،انہیں بس زمینوں پر قبضے اور منِی لانڈرنگ کا علم ہے۔